مٹر (Green Peas) حجم میں بے شک چھوٹا ہے لیکن جب بات غذائیت کے ساتھ صحت کی آتی ہے تو مٹھی بھر مٹر اپنے اندر کئی غذائی اجزاء رکھتے ہیں جو صحت کے کئی مسائل دور کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مٹر میں میگنیشیم، وٹامن کے، اے، سی اور بی وٹامنز بھی ہوتے ہیں۔ مٹر کے فوائد:
مٹر ایک سستی اور باآسانی دستیاب ہونے والی سبزی ہے لیکن یہ سبزی خور کی زندگی میں پروٹین کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے۔ آدھ کپ مٹر میں تقریبا چار گرام پروٹین ہوتی ہے۔ اس میں شامل امینو ایسڈ جو پروٹین بناتے ہیں وہ عضلاتی اور ہڈیوں کی طاقت دیتے ہیں اور ہارمون اور انزائم ڈھانچے کے علاوہ جلد کی خوبصورتی اور نشوونما کے لیے مفید ہیں۔
آدھا کپ مٹر میں انسانی جسم کو Vitamin A کی یومیہ ضرورت کی مقدار کا 35 فیصد موجود ہوتا ہے جو آنکھوں اور اچھی نظر کے لیے ضروری ہے۔
اس کا استعمال کارنیا کو صاف رکھنے کے لیے ہے اور یہ وہ جزو بھی ہے جو آنکھوں میں پروٹین کی مقدار سے اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔
مٹر میں موجود ریشوں Fibers سے نظام انہظام میں بہتری آتی ہے۔ مٹر میں ایسا ریشہ موجود ہوتا ہے جو گزرنے والے فضلہ کو آسان اور تیز تر بنا کر قبض میں آسانی پیدا کرتا ہے۔
مٹر کو آنتوں کے سنڈروم جیسے امراض پیدا ہونے کے خطرے کو کم کرنے کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے اگر کوئی شخص اس مرض میں مبتلا ہے تو ا س کے لیے کم از کم ایک کپ کا تہائی حصہ اپنی غذا میں شامل رکھنا بہتر اور ضروری ہے۔
اصل میں ان خطرات سے بچاؤ کا بنیادی سبب اس کے اندر بنیادی طور پر اعلی اینٹی آکسیڈینٹ مواد کی موجودگی ہے جو کہ انسانی جسم میں نقصان دہ بیکٹریا کو ختم کرتا ہے اور سوجن کو کم کرتا ہے۔
مٹر میں وٹامن کے کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس میں پروسٹیٹ کینسر سے لڑنے کی صلاحیت موجود ہے نیز ایسے مرکبات ہیں جو ٹیومر کی نشوونما کو روک سکتے ہیں۔
مٹر میں Protein اور Fiber بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ یہ پروٹین اور فائبر جب جسم میں داخل ہوتا ہے تو اس کے بعد یہ شوگر کو خون میں آسانی سے شامل نہیں ہونے دیتا۔ مٹر Anti Inflammatory (سوزش کش) ہونے کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے، جس کے باعث ذیابطیس کے مریضوں کے لیے یہ بہترین غذا سمجھی جاتی ہے۔
مٹر کا ایک کپ کھانے سے ہماری Vitamin-K کی روزانہ کی 44 فیصد ضرورت پوری ہوجاتی ہے۔ ’کے ‘ (K) وہ وٹامن ہے، جو ہڈیوں میں Calcium کو اسٹور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔جس طرح، کیلشیم اور Vitamin-D ہڈیوں کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، اسی طرح Vitamin-K کو بھی ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے ایک انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔
مٹر کا سب سے بڑا فائدہ ان مریضوں کو ملتا ہے، جن کے جسم میں خون کی کمی ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق مٹر نیا خون بنانے میں کسی بھی دوا سے زیادہ مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔ مٹر کھانے سے جسم میں نشاستہ کی کمی پوری ہوجاتی ہے۔ یہ جسم میں پروٹین اور فولاد کی کمی کو بھی پورا کرتے ہیں۔مٹر کھانے سے خون میں صرف اضافہ ہی نہیں ہوتا بلکہ صاف اور صالح خون پیدا ہوتا ہے۔ کمزور اور ناتواں جسم کے لیے یہ انتہائی فائدہ مند ہے، اسے کھانے سے جسم فربہ ہوتا ہے۔
Tags:
مٹر (Green Peas)