جسم میں Vitamin-C کی کمی infections اور موسمی بیماریوں کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ امرود Vitamin-C سے بھرپور پھل ہے اور ایک امرود سے ایک مالٹے کے مقابلے میں دوگنا زیادہ مقدار میں وٹامن سی جسم کو ملتا ہے۔
وٹامن سی جسمانی مدافعتی نظام کے کردار کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس سے موسمی نزلہ زکام کا دورانیہ بھی کم کیا جاسکتا ہے۔
جراثیم کش ہونے کی وجہ یہ پھل معدے میں نقصان بیکٹریا اور Viruses کو مارتا ہے جو انفیکشن کا باعث بن سکتے ہیں۔
امرود ایک ایسا پھل ہے جو شوگر کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہوتا ہے، اس میں موجود Fiber شوگر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے اچانک شوگر کی سطح کو بڑھنے سے بھی روکتا ہے.
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ امرود کے پتوں کی چائے کھانے کے بعد پینا بلڈ شوگر لیول کو کم کرتا ہے اور یہ اثر 2 گھنٹے تک برقرار رہ سکتا ہے۔
ایک اور تحقیق میں ذیابیطس ٹائپ 2 کے شکار 20 افراد کو امرود کے پتوں کی چائے کا استعمال کھانے کے بعد کرایا گیا تو ان کا بلڈ شوگر لیول 10 فیصد سے زیادہ کم ہوگیا۔
امرود متعدد طریقوں سے ممکنہ طور پر دل کی صحت کو بہتر بناسکتا ہے۔
امرود میں موجود Potassium اور حل پذیر Fiber بھی دل کی صحت کو بہتر بنانے میں کردار کرسکتے ہیں جبکہ پتوں کا Extract بلڈ پریشر کو گھٹاتا ہے، نقصان دہ Cholesterol میں کمی اور فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھا سکتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر اور نقصان دہ کولیسٹرول دونوں امراض قلب اور فالج کے اہم عناصر ہوتے ہیں۔
ایک 12 ہفتوں تک جاری رہنے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھانے سے پہلے پکے امرود کھانے سے لوگوں کا بلڈ پریشر 8 سے 9 پوائنٹ تک کم ہوگیا، اسی طرح Cholesterol کی سطح میں 9.9 فیصد کمی آئی جبکہ فائدہ مند کولیسٹرول (HDL) کی سطح 8 فیصد بڑھ گئی۔
امرود کینسر کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے، اس میں موجود اینٹی ایکسیڈینٹ جسم میں موجود اُن Free Radicals سے لڑتے ہیں جو کینسر کا سبب بنتے ہیں، اِسی وجہ سے امرود کو کینسر سے بچاؤ کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔
امرود ہمارے نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، امرود میں فائبر موجود ہوتا ہے، اِس کے علاوہ اینٹی مائیکروبیل کی خصوصیات بھی ہوتی ہیں جو ہماری آنتوں سے نقصان دہ بیکٹریا کا خاتمہ کرتے ہیں۔اگر آپ روزانہ ایک امرود کھائیں گے تو اِس سے آپ آنتوں کی بیماریوں سے بھی دور رہیں گے اور ساتھ ہی آپ کا نظامِ ہاضمہ بھی بہتر ہوگا۔
امرود جسمانی وزن میں کمی کے لیے چند بہترین غذاﺅں میں سے ایک ہے کیونکہ ایک امرود میں محض 37 کیلوریز ہوتی ہیں اور روزانہ درکار Fiber کی 12 فیصد مقدار مل جاتی ہے۔
کم Calories کے باوجود یہ پیٹ کو جلد بھر دیتا ہے، جس سے زیادہ کھانے کی عادت سے نجات پانے میں مدد ملتی ہے اور جسمانی وزن میں کمی بھی امکان بڑھتا ہے، اس کے ساتھ Vitamins اور Minerals بھی جسم کو حاصل ہوتے ہیں۔
وٹامنز اور Antioxidants کی موجودگی امرود کو جلد کے لےی بھی جادوئی بناسکتی ہے، اینٹی آکسائیڈنٹس جلد کو نقصان سے بچا سکتے ہیں جس سے عمر بڑھنے سے مرتب ہونے والے اثرات کی رفتار سست ہوجاتی ہے اور جھریوں کی روک تھام بھی ممکن ہوتی ہے۔