عشاء اور فجر
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر لوگوں کو عشاء اور فجر کی نماز کا ثواب معلوم ہوجائے، تو وہ ان دونوں نمازوں میں ضرور آئیں، خواہ سرین کے بل گھسٹتے ہوئے کیوں نہ آنا پڑے
📚 (سنن ابن ماجہ، حدیث نمبر: 796)
وضاحت: اس حدیث سے نمازِ عشاء اور فجر کی بڑی فضیلت ثابت ہوتی ہے اور اس کا سبب یہ ہے کہ ان دونوں نمازوں کا وقت نیند اور سستی کا وقت ہوتا ہے اور نفس پر بہت شاق ہوتا ہے کہ آرام چھوڑ کر نماز کے لئے حاضر ہو اور جو عبادت نفس پر زیادہ شاق ہو اس میں زیادہ ثواب ہے۔
Tags:
Isha aur Fajar