پانی پیتے وقت شروع میں بسم اللّٰہ پڑھنا سنت ہے۔
روایات ملاحظہ فرمائیں:
1️⃣ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: ’’اونٹ کی طرح ایک ہی سانس میں پانی نہ پیا کرو، بلکہ دو اور تین سانس میں پیو، اور جب تم پانی پیو تو شروع میں اللہ کا نام لو (یعنی بسم اللّٰہ پڑھو) اور جب تم پانی پی چکو تو آخر میں اللہ کی حمد وثنا بیان کرو۔‘‘
☀️ سنن الترمذی میں ہے:
1885- عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «لَا تَشْرَبُوا وَاحِدًا كَشُرْبِ البَعِيرِ، وَلَكِنِ اشْرَبُوا مَثْنَى وَثُلَاثَ، وَسَمُّوا إِذَا أَنْتُمْ شَرِبْتُمْ، وَاحْمَدُوا إِذَا أَنْتُمْ رَفَعْتُمْ».
2️⃣ حضرت نوفل بن معاویہ دَیلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس ﷺ کو دیکھا کہ وہ تین سانس میں پانی پی رہے تھے، جن کے شروع میں بسم اللّٰہ اور آخر میں اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان فرما رہے تھے۔
☀️ مجمع الزوائد میں ہے:
8260- عَنْ نَوْفَلِ بْنِ مُعَاوِيَةَ الدَّيْلِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ يَشْرَبُ بِثَلَاثَةِ أَنْفَاسٍ، يُسَمِّي اللهَ فِي أَوَّلِهَا، وَيَحْمَدُهُ فِي آخِرِهَا.
⬅️ متعدد روایات سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ تین سانس میں پانی پیتے وقت ہر گھونٹ سے پہلے بسم اللّٰہ پڑھنا چاہیے۔ چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اقدس ﷺ تین سانس میں پانی پیتے تھے، جب برتن منہ مبارک کے قریب کرتے تو بسم اللہ پڑھتے اور جب برتن منہ مبارک سے الگ کرتے تو اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان فرماتے، اس طرح تین بار کرتے۔
☀️ مجمع الزوائد میں ہے:
8259- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ كَانَ يَشْرَبُ فِي ثَلَاثَةِ أَنْفَاسٍ، إِذَا أَدْنَى الْإِنَاءَ إِلَى فِيهِ سَمَّى اللهَ، فَإِذَا أَخَّرَهُ حَمِدَ اللهَ، يَفْعَلُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي «الْأَوْسَطِ»، وَفِيهِ عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ وَهُوَ أَحَدُ رِجَالِ «الْمُوَطَّأ» عن مَالِكٍ، رَوَاهُ عَنْهُ جَمَاعَةٌ مِنْهُمْ أَبُو زُرْعَةَ، وَقَالَ: بَلَغَنِي أَنَّهُ حَفظَ «الْمُوَطَّأَ» فِي حَيَاةِ الْإِمَامِ مَالِكٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
☀️ ارشاد الساری شرح صحیح بخاری میں ہے:
وفي حديث أبي هريرة المروي في «الأوسط» للطبراني بسند حسن: أن النبي ﷺ كان يشرب في ثلاثة أنفاس، إذا أدنى الإناء إلى فيه سمى الله فإذا أخّره حمد الله، يفعل ذلك ثلاثًا.
(باب الشرب بنفسين أو ثلاثة)
حاصل یہ کہ پانی پینے سے پہلے بسم اللّٰہ پڑھنا سنت ہے۔ اگر کوئی شخص پانی پینے سے پہلے بسم اللّٰہ کہے تو اس سے سنت ادا ہوجائے گی، البتہ متعدد روایات کی رو سے پانی تین سانس میں اس طرح پینا چاہیے کہ ہر سانس سے پہلے بسم اللّٰہ پڑھی جائے، اس لیے اس طریقے پر عمل کرنا زیادہ بہتر بھی، احادیث کا تقاضا بھی ہے اور سنت کے زیادہ موافق بھی ہے۔
☀️ مرقاۃ المفاتیح:
4278- (وَعَنْهُ): أَيْ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمَا (قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: (لَا تَشْرَبُوا وَاحِدًا): أَيْ شُرْبًا وَاحِدًا (كَشُرْبِ الْبَعِيرِ): بِضَمِّ الشِّينِ وَيُفْتَحُ أَيْ كَمَا يَشْرَبُ الْبَعِيرُ دَفْعَةً وَاحِدَةً؛ لِأَنَّهُ يَتَنَفَّسُ فِي الْإِنَاءِ («وَلَكِنِ اشْرَبُوا مَثْنَى وَثَلَاثًا»): مَنْصُوبًا عَلَى أَنَّهُمَا صِفَتَا مَصْدَرٍ مَحْذُوفٍ نَاصِبُهُمَا أَيْ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً («وَسَمُّوا إِذَا أَنْتُمْ شَرِبْتُمْ»): أَيْ أَرَدْتُمُ الشُّرْبَ، وَفِي مَعْنَاهُ الْأَكْلُ («وَاحْمَدُوا إِذَا أَنْتُمْ رَفَعْتُمْ»): أَيِ الْإِنَاءَ عَنِ الْفَمِ فِي كُلِّ مَرَّةٍ أَوْ فِي الْآخِرِ. (باب الشرب في آنية الذهب)
☀️ فتح الباری للامام ابن حجر:
تَكْمِلَةٌ: أَخْرَجَ الطَّبَرَانِيُّ فِي «الْأَوْسَطِ» بِسَنَدٍ حَسَنٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَشْرَبُ فِي ثَلَاثَةِ أَنْفَاسٍ، إِذَا أَدْنَى الْإِنَاءَ إِلَى فِيهِ يُسَمِّي اللهَ، فَإِذَا أَخَّرَهُ حَمِدَ اللهَ، يَفْعَلُ ذَلِكَ ثَلَاثًا. وَأَصْلُهُ فِي «ابن ماجه»، وَله شَاهد من حَدِيث بن مَسْعُودٍ عِنْدَ الْبَزَّارِ وَالطَّبَرَانِيِّ وَأَخْرَجَ التِّرْمِذِيُّ مِنْ حَدِيث ابن عَبَّاسٍ الْمُشَارِ إِلَيْهِ قَبْلَ: «وَسَمُّوا إِذَا أَنْتُمْ شَرِبْتُمْ، وَاحْمَدُوا إِذَا أَنْتُمْ رَفَعْتُمْ»، وَهَذَا يَحْتَمِلُ أَنْ يَكُونَ شَاهِدًا لِحَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ الْمَذْكُورِ، وَيَحْتَمِلُ أَنْ يَكُونَ الْمُرَادُ بِهِ فِي الِابْتِدَاءِ والانتهاء فَقَط، وَالله أعلم. (باب الأشربة)