شکرقندی کے میٹھے ذائقے کی وجہ سے اسے انگریزی میں "Sweet Potato" کہا جاتا ہے. شکر قندی کو بھون کر یا اُبال کر کھا یا جاتا ہے۔ اس کا حلوہ بھی بہت مزیدار ہوتا ہے، جس سے جسم کو گرمی اور تقویت ملتی ہے ۔ کالی مرچ اور نمک کے ساتھ اس کا استعمال اس کے مزے اور افادیت میں اضافہ کرتاہے۔ شکرقندی کے حیران کن فوائد و خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
شکرقندی بیٹا کیروٹین Beta carotene سے بھرپور ہوتی ہے. 200 گرام بھونی ہوئی شکرقندی کو کھانا دن بھر کے لیے درکار Beta carotene کی مقدار کا 7 گنا زیادہ جسم کو فراہم کرتی ہے۔ بیٹا کیروٹین ایک Antioxidant ہے جو جسم میں Vitamin-A کی شکل بدل لیتا ہے اور آنکھوں میں روشنی کو ڈیٹیکٹ کرنے والے ریسیپٹرز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ Vitamin-A کی بہت زیادہ کمی ترقی پذیر ممالک میں ایک بڑا مسئلہ ہے اور اندھے پن کا باعث بن سکتی ہے۔ اس لئے شکرقندی ضرور کھائیں.
شکر قندی میں وافر مقدار میں موجود وٹامن B6 دل کو بیماریوں ںسے تحفظ میں مدد دیتا ہے ۔ یہ ہوموسیسٹین لیول کو کم کرتا ہے، جو زیادہ تر دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ ہوموسیسٹین کی زیادتی سے دل کی شریانیں سخت ہونے لگتی ہیں، تاہم وٹامن B6 ان شریانوں میں لچک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ شکر قندی میں موجود پوٹاشیئم دل کی دھڑکنوں کو ترتیب دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
(نوٹ: دل کی مریض معالج کے مشورے کے بغیر شکر قندی استعمال نہ کریں ۔)
شکر قندی وٹامن A سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ ایک اہم اینٹی آکسیڈنٹ ہے ۔ ایک شکر قندی میں اتنا وٹامن A موجود ہوتا ہے، جو آپ کے جسم کی ایک دن کیلئے درکار وٹامن A پورا کر سکتا ہے ۔ وٹامن A کئی اقسام کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جِلد کو سورج کی بالائے بنفشی شعاعوں سے بچاتا ہے ۔ شکر قندی میں پایا جانے والا بیٹا کیروٹین آنکھوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے اور اس سے آنکھوں کی بینائی بہتر ہونے میں مدد ملتی ہے۔
شکر قندی میں موجود کیروٹینائڈ کمپاؤنڈز جسم میں انسولین لیول درست رکھتے ہیں، جس سے خون میں شوگر کا لیول بہتررہتا ہے ۔ شکر قندی سے حاصل ہونے والا وٹامن B6 شوگر کے مرض سے دور رکھنے میں مدد دیتاہے البتہ جو لوگ پہلے ہی شوگر کے مرض کا شکار ہوں، وہ شکر قندی کا استعمال محدود رکھیں۔
شکر قندی میں موجود کیلشیئم، پوٹاشیئم، وٹامن B ، وٹامنC اور بیٹا کیروٹین آپ کو السرکے خطرات سے محفوط رکھتا ہے ۔شکر قندی میں موجود فائبر معدہ صاف رکھنے، کھانا ہضم کرنے اور جسم سے فاضل مادہ خارج کرنے میں مدد کرتا ہے، جس سے غذا کی نالی میں تیزابیت پیدا نہیں ہوتی۔
شکر قندی میں موجود وٹامن A پھیپھڑوں کو کئی بیماریوں سےتحفظ فراہم کرتا ہے۔ شکر قندی کے استعمال سے پھیپھڑوں کی بیماری امفیسیما (Emphysema) سے بچا جا سکتا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں 124,000 افراد پر ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ وہ لوگ جو باقاعدگی سےکیروٹینائیڈ والی غذا استعمال کرتےہیں ،ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ 33 فیصد تک کم ہو تا ہے ۔
شکر قندی میں موجود غذائی اجزا جِلد اوربالوں کے لیے زبردست کام کرتے ہیں ۔ وٹامنC ، وٹامن E اور بیٹاکیروٹین کا امتزاج جِلد کو چمکدار بناتاہے اور اس سے رنگ بھی صاف ہوتا ہے ۔ اس کے مستقل استعمال سے بال گھنے اور جھڑنا کم ہو جاتے ہیں ۔
شکرقندی بیٹا کیروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، یہ ایسا نباتاتی مرکب ہے جو جسم میں وٹامن اے کی شکل اختیار کرتا ہے، یہ وٹامن بینائی کے ساتھ صحت مند مدافعتی نظام کے لیے ضروری ہوتا ہے اور اس کی کمی امراض کے خلاف جسمانی دفاع کو کمزور کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ معدے کی لائننگ کے لیے بھی فائدہ مند ہے، کیونکہ ہمارا معدہ متعدد امراض کا باعث بننے والے جرثوموں کا سب سے پہلے شکار ہوتا ہے اور صحت مند معدہ مضبوط مدافعتی نظام کا اہم حصہ ہے۔
Tags:
شکرقندی
potato
dweet