قرآن میں زیتون کا ذکرآیا ہے ،رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ زیتون کا تیل کھاﺅ اور مالش میں استعمال کرو۔ اس لئے کہ وہ مبارک درخت سے پیدا ہوتا ہے۔ (ترمذی شریف)
زیتون کا تیل طبی لحاظ سے بہت فائدہ مند ہے ، زیتون کے تیل میں موجود بھاری مقدار میں Monounsaturated fat اور وٹامن E اور K موجود ہوتے ہیں جو اسے ایک صحت مند غذا بناتی ہے۔
روزانہ ایک چمچ زیتون کا تیل استعمال کریں. زیتون کا تیل شفا کا سرچشمہ ہے اس میں Oleic Acid نامی ایک طاقتور کیمیکل (omega-9) موجود ہوتا ہے جو کئی پونڈ وزن کم کرنے میں معاون ہوتا ہے یہ کیمیکل چربی کو دیگر سادہ اشیا میں توڑتے ہیں اور ساتھ ہی زیتون کا خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں رکھنے کے علاوہ دل و دماغ کےلیے بھی مؤثر ہیں۔
خالی پیٹ زیتون کے تیل کا ایک چمچ پینا ان خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں، اسی طرح یہ آنتوں کے نظام کو ٹھیک کرکے قبض سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے.
زیتون کے تیل کی مدد سے زیابیطس، کولیسٹرول اور بلڈ گلوکوز کی سطح کم ہوتی ہے جس کا یہ مطلب ہوا کہ زیابیطس کے مریضوں کیلئے یہ غذا کافی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔
زیتون کا تیل جسمانی ورم میں کمی کے لیے درد کش ادویات کی طرح ہی کام کرتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق کچھ کھانے کے چمچ زیتون کا تیل کسی درد کش دوا جتنا اثر رکھتا ہے اور یہ قدرتی علاج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں۔
زیتون کا تیل دماغی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے، دماغ کو بہت زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی کمی مضر صحت فری ریڈیکلز کی مقدار بڑھاتی ہے، اس مقدار کی کمی کو پورا کرنے کیلئے زیتون کے تیل کا استعمال سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔
Tags:
زیتون کا تیل